چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا ایئر ہیڈ کوارٹر کا دورہ،

ایئر چیف مارشل سہیل امان نے خیر مقدم کیا ْپاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار، جوانوں کے بلند حوصلوں اور عزم کو سراہا

بدھ 5 جولائی 2017 16:06

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا ایئر ہیڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ایئر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ایئر ہیڈکوارٹر پہنچے تو پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ان کا خیر مقدم کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور ایئر چیف سہیل امان کے مابین ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاک فضائیہ کے جوانوں کے بلند حوصلوں اور عزم کو سراہا ۔