Live Updates

تحریک انصاف نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، اب PS-114کا ضمنی انتخاب جیت کر نئے کراچی کی بنیاد رکھیں گے،شاہ محمود قریشی

کراچی کی عوام کے پاس پہلے کوئی متبادل قیادت نہیں تھی لیکن اب ہے، PS-114کے ضمنی انتخاب میں عوام کو موقع ملا ہے کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں کئی بار اقتدار ملنے کے باوجود پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہیں ہیں سندھھ حکومت نے نیب کا قانون ختم کرکے کرپشن کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی ہے، نیب بل پیپلز پارٹی نے شرجیل میمن، ڈاکٹر عاصم اور منظور کاکا جیسے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ختم کیا ہے،عوامی اجتماعات سے خطاب

منگل 4 جولائی 2017 23:38

تحریک انصاف نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، اب PS-114کا ضمنی انتخاب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور اب PS-114کا ضمنی انتخاب جیت کر نئے کراچی کی بنیاد رکھیں گے۔ کراچی کی عوام کے پاس پہلے کوئی متبادل قیادت نہیں تھی لیکن اب ہے۔ PS-114کے ضمنی انتخاب میں عوام کو موقع ملا ہے کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں ۔

کئی بار اقتدار ملنے کے باوجود پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہیں ہیں ۔ 9سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن9سالہ دور حکومت میں انہوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے نیب کا قانون ختم کرکے کرپشن کرنے ولاوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

نیب بل پیپلز پارٹی نے شرجیل میمن، ڈاکٹر عاصم اور منظور کاکا جیسے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ختم کیا ہے۔

یہ باتیں انہوں نے حلقہPS-114کے امیدوار انجینئر نجیب ہارون کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے منظور کالونی، کشمیر کالونی، اختر کالونی، اعظم بستی، چنیسر گوٹھ اور محمود آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی، مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر، فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، سردار عبد العزیز، ہمایوں مندوخیل ، ملک شہزاد اعوان، جمال صدیقی، سیف الرحمان ، بلال غفار، اکبر موریجو، صائمہ ندیم، شاہین شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اس وقت ایک قومی جماعت بن کر ابھری ہے ۔ بد قسمتی سے ملک پر قابض حکمران ٹولے نے اپنے سیاسی مفادات کے لئے ہمیشہ قوم کو زبان اور مسلک کی بنیاد پر تقسیم در تقسیم کیا ہے۔ لیکن چیئرمین عمران خان پاکستانیت کے نام پر قوم کو متحد کر رہے ہیں ۔ اس حلقے میں تینوں امیدوار کہیں نہ کہیںابھی تک اقتدار میں ہیں لیکن انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ آجPS114کے دورے کے دوران پورے حلقے میں مجھے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور پورا حلقہ کچراکنڈی نظر آیا جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات