چمن شہر میں ہم نے اپنے دور میں ریکارڈ اجتماعی ترقیاتی کام کئے ‘کونسل کے 62 ممبروں کو بشمول خواتین ،اقلیت اور مخصوص نشست کے ممبروں کو برابری کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز جاری کئے ہیں

جمعیت علماء اسلام میونسپل کارپوریشن چمن کے ڈپٹی میئر عبیداللہ کا بیان

منگل 4 جولائی 2017 22:51

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2017ء) چمن شہر میں ہم نے اپنے دور میں ریکارڈ اجتماعی ترقیاتی کام کئے ہیں کونسل کے 62 ممبروں کو بشمول خواتین ،اقلیت اور مخصوص نشست کے ممبروں کو برابری کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز جاری کئے ہیں اور شہر میں مختلف نوعیت کے ترقیاتی کام اجتماعی کاموں کو فروغ دیئے ہیں ہمارے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مخالفین نے غیر ذمہ دارانہ بیان جاری کرکے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں جمعیت علماء اسلام میونسپل کارپوریشن چمن کے ڈپٹی میئر عبیداللہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاکہ گزشتہ دنوں اخبارات میں جو بیان کارپوریشن کے متعلق جاری کیاگیا غیر ذمہ داراور معطل شدہ افراد کا کارپوریشن سے متعلق معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے ہم نے شہر میں ریکارڈ اجتماعی ترقیاتی کام کرتے رہینگے کارپوریشن کے تمام ممبران کا ہم پر اعتماد ہے ہم جمعیت کے کاز کو کبھی نقصان نہیں پہنچانے دینگے جمعیت ایک کثیرالاقوام دین دار مسلمانوں کا مشترکہ فلیٹ فارم ہے جس کاکسی خاص قوم یا طبقہ سے تعلق نہیں ہے جو لوگ اپنے آپ کو جمعیت کے نمائندے ظاہر کرتے ہیں ان کا بیان بدنیتی پر مبنی ہے جمعیت ایک حادثاتی جماعت نہیں ہے جمعیت کے کارکنوں نے ہردور میں خون کا نذرانہ پیش کیا ہے جمعیت ہمارے رگوں میں خون کی مانند گردش کررہا ہے جمعیت ہمارا ہے اور ہم جمعیت کے ہیں بعض لوگ جمعیت کے صفوں میں انتشار پیداکرنا چاہتے ہیں جسکا ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے جب سے چمن کارپوریشن میں جمعیت اور پشتونخوا کی مقامی حکومت بنی ہے باہمی مشاورت سے اپنے کارکنوں اور معموملات کو جاری رکھے ہوئے ہیں چمن کے میئر بھی جمعیت کے نمائندوں کی مشاورت کا پابند ہے جو اپنے معاملات احسن طریقے سے چلارہاہے اس لئے جمعیت کے کارکن اور کارپوریشن کے ممبر غلط پروپیگنڈہ سے اجتناب کریں اور ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہ ہوں اور نہ غلط پروپیگنڈوں کا شکار نہ ہوں اور اسی طرح غیر ضروری مجالس سے اجتناب کریں اور کارپوریشن سے متعلق جمعیت کے تمام ممبران ڈپٹی میئر سے مشاورت کرتے ہیں کارپوریشن سے متعلق ہرقسم کے معاملات ترقیاتی کام کے سلسلے میں ڈپٹی میئر سے رابطہ کریں انہوںنے مزیدکہاکہ ہمیں کسی سے وفاداری کی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے ہم اپنے معاملات احسن طریقے سے چلانے کے پابند ہیں ہم نے ہمیشہ منشور اور دستور کی پاسداری کو الیت دی ہے ہم کسی کو ذاتی نوعیت کے مفادات کے حصول کو غیر شرعی اور غیر قانونی سمجھتے ہیں جمعیت کسی کے باپ کی جاگیر نہیں جمعیت کے لئے ہمارے کارکنوں اور اکابرین نے ہردور میں ہرقسم کی قربانیاں دی ہے اور مختلف صعوبتیں برداشت کی ہے فنڈ ہو نہ ہو ہم نے دین اسلام کے عادلانہ نظام کو معاشرے میں متعارف کرانا ہے عوام نے جمعیت کے نمائندوں پر جو اعتماد کا اظہارکیاہے ہم اس پر پورا اترنے کی ہرقسم کی کوششیں کرتے رہینگے اور جماعتی نظم ونسق اور جماعتی صفوں میں اتحاد واتفاق کو یقینی بنانے کی جدوجہد کرتے رہینگے اور کسی فردا واحد یا مخصوص ٹولہ کو جماعتی صفوں میں انتشار ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے انہوںنے مزیدکہاکہ جماعتی بلوچستان اور ضلع قلعہ عبداللہ میں آئندہ جمعیت کا دور ہوگا کارکن آئند عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کریں اور انتخابات میں جمعیت کے نمائندوں کو کامیاب کرکے جمعیت کو عوامی خدمت کا موقع فراہم کریں تاکہ معاشرے میں فحاشی عریانی اور ناانصافیوں کا خاتمہ ہو۔

متعلقہ عنوان :