جمرود،رقم کا تنازع ،خاصہ دار فورس کی کارروائی ،مغوی بر آمدکرلیا

منگل 4 جولائی 2017 22:02

جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2017ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ شاہ کس میں خاصہ دار فورس نے کاروائی کے دوران ایک مکان سے مغوی کو بازیاب کر لیاہے ۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقہ پلوسئی کی رہائشی خاتون نے جمرود تحصیل میں درخواست دائر کی کہ سات روز قبل انکے شوہر شمس الرحمٰن کو انعام شاہ ساکن جمرود نے اغواء کر لیا ہے اور بعد ازاں فون پر رقم کا مطالبہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر کاروائی کرتے ہوئے خاصہ دار فورس نے جمرود کے علاقہ شاکس میںایک مکان پر چھاپہ مار کر مغوی شمس الرحمٰن کو بازیاب کرا لیا۔بعد ازاں مغوی اور ملزم کو تحصیلدار آفس جمرود منتقل کر دیا گیاجہاں پر ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ مغوی کے بیٹے نے میری گاڑی غائب کی ہے اور رقم ادائیگی میں ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا اور وہ مجھے اپنی گاڑی کی رقم ادا نہیں کر ہا تھا جس پر میںنے سخت مجبور ہو کر یہ اقدام اُٹھایا۔

متعلقہ عنوان :