نظریاتی ورکرکبھی بھی اپنی سیاسی جماعت تبدیل نہیں کرتا،زعیم حسین قادری

طلال چوہدری اور دانیال عزیزکوبھی نظریات تبدیل کرنے والوں کی کیٹگری میں لیتاہوں،پارٹی لیڈرباپ اور پارٹی ماں ہوتی ہے،یہ نہیں ہے کہ نوازشریف وزیراعظم بننے لگیں اورآپ بھاگ کے ان کے ساتھ مل جائیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 4 جولائی 2017 17:33

نظریاتی ورکرکبھی بھی اپنی سیاسی جماعت تبدیل نہیں کرتا،زعیم حسین قادری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04جولائی2017ء) : مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء زعیم قادری نے کہاہے کہ لیڈرباپ اور پارٹی ماں ہوتی ہے،یہ نہیں ہے کہ نوازشریف وزیراعظم بننے لگیں اور آپ بھاگ کے ان کے ساتھ مل جائیں،طلال چوہدری اور دانیال عزیزکوبھی اسی کیٹگری میں لیتاہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نظریاتی ورکرکبھی سیاسی جماعت تبدیل نہیں کرتا۔میں اس شخص کومانتاہی نہیں چاہے وہ میری پارٹی میں ہوں یاکسی اور پارٹی میں ہوں۔انہوں نے دانیال عزیزاور طلال چوہدری کوبھی اسی کیٹیگری میں لیا۔زعیم قادری نے کہا کہ میرایقین ہے کہ لیڈرباپ اور پارٹی ماں ہوتی ہے۔یہ نہیں ہے کہ نوازشریف وزیراعظم بننے لگیں اور آپ بھاگ کے ان کے ساتھ مل جائیں۔۔ویڈیو بھی دیکھیں