جماعة الدعوة کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 7جولائی سے 19 جولائی تک سے عشرہ شہدائے کشمیر منایا جائے گا

منگل 4 جولائی 2017 16:58

جماعة الدعوة کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 7جولائی سے 19 جولائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2017ء) جماعة الدعوة کراچی کے مسئول مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعة الدعوة کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 7جولائی سے 19 جولائی تک سے عشرہ شہدائے کشمیر منائیں گے۔ 7 جولائی جمعہ کو ملک گیر سطح پر یوم شہدائے کشمیر منایا جائے گا۔ جب کہ 19 جولائی تک شہر بھر میں اضلاع اور تحصیلوں کی سطح پر کشمیر سیمینار، ملٹی میڈیا بریفنگ اور کانفرنسز منعقد ہوں گی۔

عشرہ شہدائے کشمیر کے پروگرامات میں تمام دینی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے رہنمائوں کو شریک کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سال 2017ء کشمیر کے نام کرنے کا مقصد دنیا تک مظلوم کشمیریوں کا پیغام پہنچانا اور تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میں آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی طرف سے جس طرح مظالم ڈھائے جارہے ہیں، پوری مسلم دنیا خاص طور پر حکومت پاکستان کا فرض بنتا ہے کہ اپنے کشمیری بھائیوں کی ہرممکن مددوحمایت کرے۔

کشمیریوں کو کسی صورت بھارت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنا قرآن وسنت کی رو سے ہر مسلمان پر فرض ہے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کی حیثیت رکھتا ہے۔ پورے ملک میںجلسوں اور کانفرنسوں کے ذریعہ کشمیری بھائیوں کو پیغام دیا جائے گا کہ پوری پاکستانی قوم ان کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت و تائید کرتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عشرہ شہدائے کشمیر مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ کشمیری پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم بھی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو۔

متعلقہ عنوان :