صومالیہ میں الشباب پر امریکی فضائی حملہ،16جنگجوہلاک کرنے کا دعویٰ

حملے میں الشباب کے ایک اعلیٰ عہدے دار کو ہدف بنایا گیا،متعددگاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں

منگل 4 جولائی 2017 13:42

صومالیہ میں الشباب پر امریکی فضائی حملہ،16جنگجوہلاک کرنے کا دعویٰ
موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2017ء) امریکی فوج نے جنوبی صومالیہ میں عسکریت پسند گروپ الشباب پر فضائی حملے کیے اور16جنگجوئوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیاگیا ہے جبکہ حملے میں متعددگاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقہ کے لیے امریکی کمانڈ نے ترجمان چک پر یچارڈ نے بتایا کہ اس وقت ہم فضائی کارروائی کے نتائج کا تخمینہ لگا رہے ہیں اور اس کے بعد ہم مزید معلومات فراہم کریں گے۔

فضائی حملے کے بعد افریقہ کے لیے امریکی کمان نے کہا کہ ان کی فورسز الشاب کو شکست دینے اور صومالیہ میں محفوظ فضا قائم کرنے کے لیے صومالیہ حکومت، صومالیہ کی قومی فوج اور افریقہ میں اپنے شراکت داروں کی بدستور حمایت اور مدد کرتی رہیں گی۔مقامی ذرائع کا کہناتھا کہ کیے جانے والے حملوں کونیا برو میں گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جو زیریں شبلی کے علاقے میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہناتھا کہ اس حملے میں الشباب کے ایک اعلیٰ عہدے دار کو ہدف بنایا گیا۔ان فضائی حملوں سے تقریباً دو ماہ پہلے صومالیہ میں الشاب کے خلاف کارروائی میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔ جب کہ عسکریت پسندوں کے ایک کمانڈر سمیت 8 عسکریت پسند مارے گئے تھے اور ان کے ریڈیو اسٹیشن کے آلات قبضے میں لے لیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :