صومالیہ میں الشباب پر امریکی فضائی حملہ،ہلاکتوں کا خدشہ

ہم فضائی کارروائی کے نتائج کا تخمینہ لگا رہے ہیں اس کے بعد ہم مزید معلومات فراہم کریں گے،امریکی کمانڈر حملوں میں نیا برو میں گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جو زیریں شبلی کے علاقے میں واقع ہے، حملے میں الشباب کے ایک اعلی عہدے دار کو ہدف بنایا گیا تھاذرائع کا دعویٰ

منگل 4 جولائی 2017 13:23

صومالیہ میں الشباب پر امریکی فضائی حملہ،ہلاکتوں کا خدشہ
موغادیشو/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2017ء) امریکی فوج نے جنوبی صومالیہ میں عسکریت پسند گروپ الشباب پر فضائی حملے کیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقہ کے لیے امریکی کمانڈ نے ترجمان چک پر یچارڈ نے بتایا کہ اس وقت ہم فضائی کارروائی کے نتائج کا تخمینہ لگا رہے ہیں اور اس کے بعد ہم مزید معلومات فراہم کریں گے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز کیے جانے والے حملوں کونیا برو میں گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جو زیریں شبلی کے علاقے میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ اس حملے میں الشباب کے ایک اعلی عہدے دار کو ہدف بنایا گیا تھا۔ تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں گئیں۔فضائی حملے کے بعد افریقہ کے لیے امریکی کمان نے کہا کہ ان کی فورسز الشاب کو شکست دینے اور صومالیہ میں محفوظ فضا قائم کرنے کے لیے صومالی حکومت، صومالیہ کی قومی فوج اور افریقہ میں اپنے شراکت داروں کی بدستور حمایت اور مدد کرتی رہیں گی۔

ان فضائی حملوں سے تقریبا دو ماہ پہلے صومالیہ میں الشاب کے خلاف کارروائی میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔ جب کہ عسکریت پسندوں کے ایک کمانڈر سمیت 8 عسکریت پسند مارے گئے تھے اور ان کے ریڈیو اسٹیشن کے آلات قبضے میں لے لیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :