Live Updates

الیکشن کمیشن کا عمران خان کے جواب جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی ،سماعت 10جولائی تک ملتوی

منگل 4 جولائی 2017 13:15

الیکشن کمیشن کا عمران خان کے جواب جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی ،سماعت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2017ء) الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کیس پر عمران خان نے وکیل تبدیل کرلیا، بابر اعوان عمران خان کی طرف سے جواب جمع کرائیں گے مزید وقت دیا جائے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا کہ عمران خان کو جواب جمع کرانے کاحکم دیا تھا، مزید وقت نہیں صرف حکم دیں گے عمران خان کے جواب کی ضرورت نہیں ہے،عمران خان کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت 10جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

الیکش کمیش میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکش کمیشن کو بتایا کہ عمران خان نے کیس میں اپنا وکیل تبدیل کرلیاہے اب ان کی جانب سے بابر اعوان جواب دائر کریں گے۔اس پر چیف الیکشن کمشنر سرداررضا خان نے کہا کہ ہم نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس پر وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ بابر اعوان خود اپنا وکالت نامہ جمع کرائیں گے۔

سردار رضا خان نے کہا کہ عمران خان کبھی نتھیاگلی ہوتے ہیںاورکبھی چترال پہنچ جاتے ہیں۔اور جواب جمع نہیں کراتے۔ ہم کل اس پر سماعت کرکے فیصلہ کریں گے۔ وکیل پی ٹی آئی نے جواب میں کہا کہ عمران خان چترال میں ہیں۔ اس لیے جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جائے۔ عمران خان قومی لیڈر ہیں۔اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا تو کیا ہم قومی ادارہ نہیں ہیں۔عمران خان کے جواب کی ضرورت نہیں ہے۔ اب صرف فیصلہ سنائیں گے۔ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 10جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات