ضلع ہرنائی کے نوجوانوں کو سیروتفریح اور انہیں کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ہرنائی میں ٹرک اڈہ ،پبلک پارک سمیت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ضلع ہرنائی ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگا ، صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال

پیر 3 جولائی 2017 23:46

ہرنائی۔03جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2017ء)صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ ہرنائی کے نوجوانوں کو سیروتفریح اور انہیں کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ہرنائی میں ٹرک اڈہ ،پبلک پارک سمیت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ضلع ہرنائی ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگا‘ پچھلے دور حکومتوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا‘پشتونخواملی عوامی پارٹی کے دور حکومت میں صرف ہرنائی ہی نہیں بلکہ پورے جنوبی پشتونخوا ہ کے تمام اضلاع میں بڑے بڑے منصوبوں پر کام کیے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ہرنائی کے تحصیل خوست کے علاقے زردآلو میں مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر درجنوں خاندانوں نے پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ جن اضلاع میں ہمارے منتخب اراکین ہوں ہو یا نہ ہو ہم نے وہاں ترقیاتی کام کئے ہیںتقریب میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری سید غفورشاہ خیروافغان، ضلعی اور علاقائی معاونین اور پی ایس او کے ضلعی سیکرٹری حافظ شاہ ،ضلعی معاون خوشحال خان ،فتح محمد اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب پشتونخوامیپ نے ہرنائی سبی ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے فنڈز منظور اور مرمتی کام شروع کرایا تو مخالفین پرو پیگنڈہ کررہے ہیں حالانکہ پشتونخوامیپ کی موجودہ حکومت کی کارکردگی60 سالہ حکومتوں میں سب سے بہتر ہیں انہوں نے کہاکہ ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ ہرنائی سنجاوی کے درمیان پرپلوں کی تعمیر کے لئے ساڑھے 6 ارب روپے منظور کئے ہے ہرنائی میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے سپورٹس کو فروغ ملے گا ضلع ہرنائی کے نوجوانوں کو سیروتفریح اور انہیں کھیلوں کے مواقع پر فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیںہرنائی میں ٹرک اڈہ ،پبلک پارک سمیت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ضلع ہرنائی ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگا ۔