رمضان المبارک ختم ہونے کے باعث سزائے موت کی سزائوں پر دوبارہ عمل درآمد آئندہ ہفتے سے شروع کردیا جائے گا

پیر 3 جولائی 2017 20:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2017ء) رمضان المبارک ختم ہونے کے باعث سزائے موت کی سزائوں پر دوبارہ عمل درآمد آئندہ ہفتے سے شروع کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے باعث سزائے موت کی سزائیں عید الفطر تک عارضی طور پر ملتوی کردی گئی تھی رمضان المبارک سے قبل 45سے زائد شدت پسندوں کو سزائے موت کی سزائیں دی جا چکی تھی رمضان المبارک او رعید الفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں سزائے موت کی سزائیں آئندہ ہفتے سے باقاعدہ طورپر بحال ہو جائیگی ۔

سزائے موت کے قیدیوں کو دوبارہ ڈیتھ سنٹر میں منتقل کرنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے اور سزائے موت پانے والے قیدیوں سے ان کی فیملی کے آخری ملاقاتیں بھی شروع کردی گئی ہیں ۔ صوبے کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوںکو پھانسی دینے کے لئے پھانسی گارڈ کی دوبارہ مرمت بھی شروع کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :