سینیٹر جان کیری کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد کا دورہ جنوبی وزیرستان

پاک فوج کے کردار اور سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا ، آئی ایس پی آر

پیر 3 جولائی 2017 19:44

سینیٹر جان کیری کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد کا دورہ جنوبی وزیرستان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2017ء) سینیٹر جان کیری کی سربراہی میں 5 رکنی امریکی وفد کو جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے کردار اور سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینیٹرز کے وفد نے پیر کے روز جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں پر امریکی وفد کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے کردار اور سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس موقع پر موجود تھے امریکی وفد کو پاک افغان سرحد کے امور اور مختلف آپریشنز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

امریکی سینیٹر جان مکین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جنوبی وزیرستان کے دورہ سے مفید معلومات ملی ہیں امریکی وفد نے نئے تعمیر شدہ سکولوں ‘ ہسپتالوں اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔