Live Updates

تفصیلی خبر )

سعد رفیق نے پرائز بانڈز سے پیسہ بنایا انہیں پانامہ کیس سمجھ نہیں آئے گا، عمران خان نوازشریف پاکستان کا الطاف حسین ہے،جنرل جیلانی اورضیاء الحق کی گود میں پلنے والے ،آئی ایس آئی سے پیسے لینے والے ،اسامہ بن لادن سے پیسے لیکر بینظیر کی حکومت گرانے والے ،سپریم کورٹ پرڈنڈے برسانے والے،جسٹس سجاد علی شاہ کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں بریف کیس پہنچانے والے آج ہمیں جمہوریت کا سبق دے رہے ہیں ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 2 جولائی 2017 21:40

�اہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جنرل جیلانی اورضیاء الحق کی گود میں پلنے والے ،آئی ایس آئی سے پیسے لینے والے ،اسامہ بن لادن سے پیسے لیکر بینظیر کی حکومت گرانے والے ،سپریم کورٹ پرڈنڈے برسانے والے،جسٹس سجاد علی شاہ کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں بریف کیس پہنچانے والے آج ہمیں جمہوریت کا سبق دے رہے ہیں ، سعد رفیق نے پرائز بانڈز سے پیسہ بنایا انہیں پانامہ کیس سمجھ نہیں آئے گا ، انہوںنے کہاکہ اصل میں جمہوریت نہیں مافیا ڈان خطرے میں آگیاہے اورنوازشریف پاکستان کا الطاف حسین ہے جس نے پاکستان کو جتنا نقصان پہنچایا اتنا کوئی دشمن بھی نہیں پہنچا سکااگر شریف فیملی نے سپریم کورٹ کے 13سوالات کے جواب نہ دئیے توانکی اگلی عید لندن نہیں اڈیالہ جیل میں ہوگی، انہوںنے کہاکہ پانامہ لیکس کے متعلق فیصلے کے بعد ہم نے الیکشن کی تیاری شروع کردینی ہے اورکوشش کریں گے کہ بہترین لوگوں کو ٹکٹ جاری کریں اس بار میں پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کے بعد میں خود ہر ٹکٹ کے متعلق فیصلہ کروں گا انہوں نے کہاکہ میڈیا کا گاڈ فادر میرشکیل الرحمان نوازشریف کو معصوم بنا کر جعلی خبریں چلا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے چیئرمین سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے ملاقات اور میڈیا ٹاک کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جہانگیر ترین ،شفقت محمود ،فواد چوہدری ،نعیم الحق ،افتخار درانی ، میاں محمود الرشید ،میاں اسلم اقبال ، شعیب صدیقی ،ڈاکٹر شاہدصدیق خاں ، جمشید اقبال چیمہ ،شوکت بھٹی، نعمان چٹھہ ، رانا ندیم ، سہیل ظفر چیمہ سمیت مرکزی وصوبائی اورضلعی قائدین بھی موجود تھے امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کے متعلق سوال پر عمران خان کاکہناتھاکہ اگر پرویز مشرف کے دورحکومت نے ریمنڈ ڈیوس کا واقعہ ہوتا تو پھر ساراالزام فوج پر آنا تھالیکن جس وقت ریمنڈ ڈیوس کو چھوڑا گیا اسوقت سول حکومت تھی اورجو کچھ بھی ہوا وہ سول حکومت نے کیاتھا ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ جمہوریت کو کون خطرے میں ڈال رہاہے انہوںنے کہاکہ پانامہ لیکس کیس پر ہم سڑکوں پر آسکتے تھے لیکن ہم سپریم کورٹ گئے وہاں شریف فیملی کوئی ثبوت نہیں دے سکی جس کی وجہ سے دو ججوں نے فوری نااہل قراردیا جبکہ تین ججوں نے مزید تحقیقات کا فیصلہ کیا سپریم کورٹ کے اس فیصلہ پر شریف فیملی نے مٹھائیاں بانٹھی انکاخیال تھاکہ وہ جے آئی ٹی کو خرید لیں گے کیونکہ انہوںنے ہمیشہ اداروں میں پیسہ چلایاتھالیکن جب ایسا نہیں ہوسکا تو انہوںنے جے آئی ٹی کے خلاف کمپین شروع کردی اورجو وزیر عوام کے ٹیکسوں سے تنخوائیں لیتے ہیں وہ شریف فیملی کو بچانے کیلئے میدان میں نکلے ہوئے ہیں اورہمیں جمہوریت کا سبق دے رہے ہیں انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ میں شریف فیملی کی کرپشن کا کیس چل رہاہے وزراء کا اس میں کوئی کام نہیں ہے انہوںنے کہاکہ جنرل جیلانی اورضیاء الحق کی گود میں پلنے ،آئی ایس آئی سے پیسے لینے ،اسامہ بن لادن سے پیسے لیکر بینظیر کی حکومت گرانے ،سپریم کورٹ پر حملہ کرنے ،جسٹس سجاد علی شاہ کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں بریف کیس پہنچانے والے آج ہمیں جمہوریت کا سبق دے رہے ہیںیہ چور شور مچارہے ہیں اورمجھے بہت مزہ آرہاہے انہوںنے کہاکہ اصل میں جمہوریت نہیں مافیا ڈان خطرے میں آگیاہے اورنوازشریف پاکستان کا الطاف حسین ہے جس نے پاکستان کو جتنا نقصان پہنچایا اتنا کوئی دشمن بھی نہیں پہنچا سکا انہوںنے ہر شعبے میں اپنے لوگوں کو بیٹھایا ہواہے جنہیں پیسے دے کر استعمال کرتے ہیں میڈیا میں شکیل الرحمن جیسے گارڈ فادر جعلی خبریں لگاکر انہیں بچانے کی کوشش کررہاہے لیکن انہیں بچایا نہیں جاسکتا انہوںنے کہاکہ شریف فیملی کی کرپشن کا دفاع قطری خط تھا وہ خط دینے والا آیا نہیں ہے اب جب سپریم کورٹ نے کہہ دیا کہ اگر خط دینے والا قطری نہیںتوخط کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں جس پر میں بھی مکمل اعتماد میں ہوں کہ اب شریف فیملی نہیں بچ سکتی اگر شریف فیملی نے سپریم کورٹ کے 13سوالات کے جواب نہ دئیے توانکی اگلی عید لندن نہیں اڈیالہ جیل میں ہوگی اندھیری رات ختم اورنیاسورج طلوع ہورہاہے انہوںنے کہاکہ جس نے پرائز بانڈسے پیسے بنائے ہوں اسے کیاپتہ پانامہ کیس کیاہے یہ تو حلال کے پیسے والوں کو پتہ ہے انہوںنے کہاکہ میں سمجھتاہوں کہ اندھیری رات ختم اورنیاسورج طلوع ہورہاہے نوازشریف کے نزدیک نئے پل اورسڑکیں بنانا نیاپاکستان ہے اورمیرے نزدیک عدل وانصاف والا معاشرہ لانا نیا پاکستان ہے عمران خان نے کہاکہ جمشید دستی کے متعلق سوال پر بھی کہاکہ پاکستان میں قانون صرف اپوزیشن والوں کیلئے ہیں پانامہ کاکیس کرپشن مافیا کے خلاف ہے عمران خان نے دوسری جماعتوں سے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والوں کے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ جو بھی تحریک انصاف میں آتا ہے وہ ہماری نظریے کو جوائن کرتاہے لوگوں کے آنے جانے سے پارٹی کا منشور خراب نہیں ہوتاہم نے کنٹرول رکھنا ہے کوئی فرشتے توآنے نہیں جبکہ نوازشریف اور آصف علی زرداری کے نیچے فرشتے بھی کھڑے کردیں تو کرپشن کو روکا نہیں جاسکتاانہوںنے کہاکہ ہم نے 900لوگوں کو الیکشن کے ٹکٹ دینے ہیں 2013کے انتخابات میں میرے پاس اتنا ٹائم نہیں تھا سفارشات کی بنیاد پر پارٹی ٹکٹ جاری کئے تھے لیکن اس بار میں پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کے بعد میں خود ہر ٹکٹ کے متعلق فیصلہ کروں گا انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے متعلق فیصلے کے بعد ہم نے الیکشن کی تیاری شروع کردینی ہے اورکوشش کریں گے کہ بہترین لوگوں کو ٹکٹ جاری کریں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات