وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بروقت پارا چنار نہ پہنچنے سے فرقہ واریت کو ہوا مل رہی ہے، رہنماء ہزارہ ایکشن کمیٹی

پاک فوج کے سر براہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کی جانب سے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کا خیر مقدم کر تے ہیں جبکہ ہزارہ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں چیئرمین لیاقت علی ہزارہ ، چیف آف پشتون ہزارہ بلوچ قبائلی جرگہ اخونزادہ سردار محمد علی خان ، ہزارہ قومی جرگہ کے صدر حاجی عبدالقیوم چنگیزی و دیگر نے کوئٹہ اور پارا چنار کے سانحات کی شدید مذمت

اتوار 2 جولائی 2017 20:40

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2017ء) ہزارہ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں چیئرمین لیاقت علی ہزارہ ، چیف آف پشتون ہزارہ بلوچ قبائلی جرگہ اخونزادہ سردار محمد علی خان ، ہزارہ قومی جرگہ کے صدر حاجی عبدالقیوم چنگیزی سمیت دیگر رہنمائوں نے کوئٹہ اور پارا چنار کے سانحات کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے پاک فوج کے سر براہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کی جانب سے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بروقت پارا چنار نہ پہنچنے سے فرقہ واریت کو ہوا مل رہی ہے حالانکہ وہ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں دیگر رہنمائوں منیر معصوم خان، سردار محمد آصف خان، سردار محمود خان اخونزادہ، ملک میر وائس خان کاسی، ملک ابراہیم خان، ملک عبدالقیوم خان چنگیزی، میر اختر مینگل، ملک عالم خان بازئی، میر جمیل مینگل سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ آئی جی آفس اور پارا چنار کے سانحات کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں جمہوری ممالک میں حکومتیں عوام کی خدمت کے لئے ہوتی اسی لئے عوام نمائندوں کو منتخب کرتے ہیں کہ وہ ان کے مسائل کو حل کریں انہوں نے کہا ہے کہ ایسی جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں جہاں غریب نان شبینہ کے حصول کے لئے اپنے جسمانی اعضاء فروخت کریں اور حکمران گردوں کے آپریشن کے لئے امریکہ اور یورب جائے انہوں نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم کو پارا چنار سانحہ کے بعد شہداء کے لواحقین کے پاس جانا چا ہئے تھا لیکن وہ نہیں گئے جس سے ملک بھر میں غلط تاثر مل رہا ہے اور یہی چیز فرقہ واریت کو بڑھا وا دے رہی ہے کیونکہ وزیراعظم نے پارا چنار واقعہ کا لندن سے ہی مذمتی بیان جاری کیا اور خود صوبہ پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ میں ہونیوالے واقعہ کے متاثرین کے پاس پہنچ گئے اس لئے کوئٹہ عملدار روڈ پر مومنین کوئٹہ کی جانب سے دیئے جانیوالا دھرنا بھی اس عمل کی مذمت کر تا رہا کیونکہ پارا چنار سانحہ پاکستانی دشمن عناصر کی کارروائی تھی انہوں نے وہاں پر آنے کی بجائے بہاولپور میں ہونیوالے اتفاقی حادثہ کو ترجیح دی جس کی ہم مذمت کر تے ہیں اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پارا چنار کے متاثرین اور غمزدہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے پہنچانا ہمارے لئے قابل تحسین عمل ہے جس پر ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کر تے ہیں کیونکہ پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں زلزلہ، سیلاب یا دہشتگردی سمیت جنگ کامیدان ہو ہماری فوج ہر حال میں صف آرا نظر آتی ہے اور قربانیاں دی رہی ہے کیونکہ پاکستان کی 20 کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہیں اس لئے ملک دشمن قوتوں کو یہ چیز بھاتی نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کی تمام واقعات کی صاف شفاف تحقیقات کر کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے اس موقع پر سردار محمد علی خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے مصیبت میں پھنسے ہوئے عوام کی مدد کی ہے اس لئے ہم کوئٹہ سمیت ملک بھر میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ہونیوالے دہشتگردی کی مذمت کر تے ہوئے پاک فوج کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کر تے ہیں۔