لبنان میں شامی مہاجر کیمپ میں آتشزدگی، 2 افراد ہلاک

اتوار 2 جولائی 2017 20:00

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) مشرقی لبنان میں واقع شامی مہاجرین کے کیمپ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابقمشرقی لبنان میں واقع شامی مہاجرین کے کیمپ میں آتشزدگی کے نتیجے دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

(جاری ہے)

طبی حکام نے بتایا ہے کہ البقاع وادی میں واقع ایک کیمپ میں لگنے والی اس آگ سے ایک شخص بری طرح زخمی بھی ہوا ہے۔ لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ لبنان میں 1.2 ملین شامی مہاجرین آباد ہیں، جن میں سے زیادہ تر ملک کے مشرقی علاقوں میں عارضی کیمپوں میں رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :