شوبز ڈیسک…

پنجابی گانے’’’اساں یاراں دے‘‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی بڑی اہمیت ہے ، اب شہرت حاصل کرنا اور بھی آسان ہو گیا ہے ،نوراں لعل

اتوار 2 جولائی 2017 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2017ء) گلوکارہ نوراں لعل نے سوشل میڈیا کے صارفین کو بھی اپنا گرویدہ بنا لی،حال ہی میںریلیزہونے والے ویڈیوسانگ’’اساں یاراں دے‘‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا۔گلوکارہ نے اپناگیت اساں یاراں دے عیدکے روز سوشل میڈیا پرریلیزکیاتھاجس کے شاعرزخمی اورموسیقارمبشرہیں جبکہ ویڈیوڈائریکشن سلیم خان نے دی اورماڈلنگ نوراں لعل نے خودکی ہے ۔

(جاری ہے)

نوراں لعل نے بتایا کہ چارروزمیں میرے نغمے کو سولہ ہزارسے زائد افرادپسندکرچکے ہیں ۔موسیقی سے شوق رکھنے و الے افرادکی طرف سے پسندیدگی کااظہارمیرے لیے نہایت اہم اورحوصلہ افزاہے ۔میں سمجھتی ہوں کہ میری محنت پوری ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی بڑی اہمیت ہے اور اب شہرت حاصل کرنا اور بھی آسان ہو گیا ہے کیونکہ پہلے صرف ٹی وی ہوتا تھا جس پر کبھی کبھار ٹائم ملتا تھا مگر اب سوشل میڈیا پر جب چاہوں ویڈیو اپ لوڈ کرکے اپنے پرستاروں کی داد حاصل کرسکتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :