نانگا پربت پر لاپتہ ہونے والے 2 غیر ملکی کوہ پیما مردہ قرار

اتوار 2 جولائی 2017 15:50

نانگا پربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2017ء) نانگا پربت سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کو مردہ قرار دے کر ان کی تلاش روک دی گئی۔اسپین سے تعلق رکھنے والے البرٹو زیرین اور ارجنٹائن کے ماریانو گالوان 8 ہزار 125 میٹر بلند چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے، جسے بدقسمتی سے ’قاتل پہاڑ‘ بھی کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں غیر ملکی کوہ پیماؤں کے لیے کوہ پیمائی کا بندوبست کرنے والی ٹور آپریٹنگ کمپنی ’سمٹ قراقرم‘ کے مالک محمد اقبال کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم کی جانب سے دونوں کوہ پیماؤں کی کھوج میں ناکامی کے بعد ان کی تلاش کا عمل روک دیا گیا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ ریسکیو ہیلی کاپٹر نے پہاڑ کے اطراف چکر لگایا تاہم وہاں انہیں کوہ پیماؤں کے زندہ ہونے کے کوئی آثار نہیں ملے۔الپائن کلب آف پاکستان کے ترجمان قرار حیدری نے بھی دونوں کوہ پیماؤں کو مردہ تصور کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن بند کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے

متعلقہ عنوان :