دکھی انسانیت کی خدمت ہی عین عبادت ہے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے سمیت عید الفطر کے پرمسرت موقع پر غریب ، یتیم ، بے سہارا ، بیوگان اور مستحقین کو یاد رکھنا اور ان کی ان اہم مذہبی موقعوں پر مدد امداد کرنا بہت بڑا اجر ثواب ہے

صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور چوہدری شبیر شریف ‘رکن اسمبلی سحرش قمر‘راجہ حبیب اللہ ‘راجہ محمد شبیر ‘نبیلہ ایوب و دیگر کا بیان

اتوار 2 جولائی 2017 15:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے صدر چوہدری شبیر شریف ، ممبر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی محترمہ سحرش قمر ، کشمیر پریس کلب میرپور کے صدر راجہ حبیب اللہ خان ، مسلم لائرز فورم آزادکشمیر کے صدر راجہ محمد شبیر خان ایڈووکیٹ، سابق چیئرپرسن کشمیر کلچرل اکیڈمی نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ اور سابق ڈی جی لوکل گورنمنٹ مقصود حسین آسی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی عین عبادت ہے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے سمیت عید الفطر کے پرمسرت موقع پر غریب ، یتیم ، بے سہارا ، بیوگان اور مستحقین کو یاد رکھنا اور ان کی ان اہم مذہبی موقعوں پر مدد امداد کرنا بہت بڑا اجر ثواب ہے اور ادارہ خدمت خلق میرپور نے یہ اہم فریضہ انجام دے کر نہ صرف مستحقین کو اپنی خوشیوں اور اہم مذہبی تہوار عید الفطر پر ان کی ضروریات زندگی کورضا الٰہی کیلئے پورا کرنے کا اہتمام کر کے اپنے حصے کی جو شمع روشن کی ہے اسے ہمیشہ روشن رکھنے کی ضرورت ہے جبکہ دیگر فلاحی و سماجی تنظیمیں اور مخیر حضرات بھی اہم مواقعوں پر مستحقین کی مدد امداد کرنے کی حکمت عملی اپنا کر نہ صرف دین و دنیا میں اپنا نام روشن کر سکتے ہیں بلکہ معاشرے میں جو قباحتوں سے نجات حاصل کر کے مستحقین کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کر کے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہار انہوںنے ادارہ خدمت خلق میرپور کے زیر اہتمام اکبر پبلک لائبریری میں غریب ، یتیم ، مساکین ، بیوگان اور دیگر مستحقین کے سو خاندانوں میں رمضان و عید فوڈ پیکیج ، 5سو سے زائد مستحق معذور خواتین و حضرات میں ریڈی میڈ اور ان سلے کپڑے اور یتیم و غریب مستحق یتیم بچوں میں نصابی کتب بھی گزشتہ سالوں کی طرح تقسیم کرنے کی مختلف تقریبات میں بطور مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جن میں سے مختلف تقریبات کی صدارت چیئرمین ادارہ خدمت خلق میرپور ناصر سعید انصاری ایڈووکیٹ، نائب صدر ادارہ وانجمن تاجرانب میرپور کے بانی محمد بشیر تبسم نے کی جبکہ ان تقریبات سے مسٹ میرپور کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خلیق چوہدری ، پرنسپل ڈگری کالج میرپور پروفیسر طفیل ملک ، پرنسپل گورنمنٹ کالج کلیال پروفیسر محمد صغیر آسی ، سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر عشرت سجاد ، مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدر نعیم النساء ، ممتاز کاروباری وسماجی شخصیت حاجی منظور حسین خاکسار اور پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی رہنماء عائشہ شیخ سمیت دیگر کئی سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی ان تقریبات میں بطور خاص شرکت کر کے مستحقین میں عید فوڈ پیکیج ، ریڈی میڈ ان سلے کپڑے اور طلباء میں نصابی کتب بھی تقسیم کیں علاوہ ازیں بعض انتہائی مستحق خاندانوں میں نقد رقم کے چیک پی پی پی شعبہ خواتین کی صدر حمیرا نقوی اور مسلم لیگ ن کی رہنمائوں عشرت سجاد اور نعیم النساء کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے ۔

اس موقع پر مقررین نے ادارہ خدمت خلق میرپور کی رمضان المبارک سمیت عید الفطر کے موقع پر مستحقین کی مدد و امداد کیلئے خصوصی پیکیجز پر ادارہ کی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ جس طرح ادارہ کے بانی بزرگ کشمیری رہنماء عبدالخالق انصاری مرحوم غرباء و مساکین کی دل جوئی میں بھرپور کردارادا کرتے رہے ہیں اسی طرح ان کے فرزند ناصر سعید انصاری نے بھی اپنے عظیم والد کے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی سرگرمیوں کا محور سماجی بھلائی اور مستحقین کی مدد و امداد کی صورت میںش روع کر رکھا ہے جس کیلئے وہ یقینا قابل مبارکباد ہیں اور یقینا وہ یہ مشن آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔

دریں اثناء ادارہ خدمت خلق میرپور کے بانی عبدالخالق انصاری ایڈووکیٹ کی چوتھی برسی کے موقع پر الخدمت ٹاور میں شہریوں بالخصوص بی ٹو ، بی فور کے رہائشیوں کیلئے بھرپور افطاری کا اہتمام کیا گیا اس دوران کشمیر کی آزادی سمیت مرحوم عبدالخالق انصاری کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔