حج کو کمائی کا ذریعہ بنانے والی کمپنیوں کا کوٹہ منسوخ، ان کے خلاف کارروائی کی جائے ‘سید بلال شیرازی

حج پیکیج سستا کرنے کے دعوے جھوٹے نکلے،کم از کم پیکیج4لاکھ 80ہزار سے شروع ہورہا ہے‘ صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ

اتوار 2 جولائی 2017 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ دینی فریضہ حج کو کمائی کا ذریعہ بنانے والے کمپنیوں کا حج کوٹہ منسوخ اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے حج کوٹہ کے حصول کے لیئے نئی انرول کمپنیوں نے سپریم کورٹ اور وزارت مذہبی امور میں سرکاری حج سکیم سے 20ہزار روپے کم کرکے حج پیکیج بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن حج پیکیج سستا کرنے کے دعوے جھوٹے نکلے پرائیویٹ کمپنیوں کے کم از کم پیکیج4لاکھ 80ہزار سے شروع ہوکر ساڑھے چھ لاکھ روپے تک رکھے گئے ہیںان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ لاہور ،کراچی،پشاور ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے علاوہ سپریم کورٹ میں حج کوٹہ کے حصول کے لئے دائر ایک ہزار سے زائد درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ 10سال سے پرائیویٹ سکیم کے ٹور اپریٹرز لوٹ مار کررہے ہیں اور ایک سے دو لاکھ روپے منافع لے رہے ہیں ہمیں کوٹہ دیںہم سرکاری سکیم کا حج پیکیج 2لاکھ 80ہزار سے 20ہزار کم میں حج کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

ہمیں موقع فراہم کیا جائے جب کوٹہ مل گیا تو اب مہنگے پیکیج کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ ہم اپنے پاس سے پیسے نہیں ڈال سکتے بلڈنگز مہنگی ہوگئی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ حج کو منافع بخش کاروبار کرنے والوں کے لائیسنیس منسوخ کیے جائیں اور پرائیویٹ کوٹہ سکیم کو یکسر ختم کردیا جائے کیونکہ اس سے پاکستان بھر کے حج کے خواہشمند افراد کی حق تلفی ہورہی ہے ۔حج صرف سرکاری سکیم کے تحت حکومتی کنٹرول میں ہونا چاہیے۔پرائیویٹ افراد کو حاجیوں سے لوٹ مار کی اجازت نہیںدی جاسکتی۔سپریم کورٹ اور وزارت مذہبی امور اس کا سختی سے نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :