چار سالوں میں جتنی تیزی سے ملک معاشی طو رپر تباہ ہوا اتنا تو پچاس سالوں میں تباہ نہیں ہوا‘مہرین انور راجہ

حکومت نے اتنی تیزی سے قرضے لئے اب قرضہ لینے کیلئے الگ وزرات قائم کرنے کی ضرورت محسوس ہورہی ہے‘سابق وزیر مملکت انصاف

اتوار 2 جولائی 2017 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہاہے کہ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کی لاگت 500ارب روپے ہوگئی ،ن لیگ کے دور میں ہر منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا، حکومت نے اتنی تیزی سے قرضے لئے کہ اب قرضہ لینے کے لئے الگ وزرات قائم کرنے کی ضرورت محسوس ہورہی ہے، مسلم لیگ ن کا نام قرض لیگ کے لئے طور پر لیا جارہا ہے، چار سالوں میں جتنی تیزی سے ملک معاشی طو رپر تباہ ہوا اتنا تو پچاس سالوں میں تباہ نہیں ہوا، گزشتہ چار سالوں میں ملک میں معاشی تباہی اس تیزی سے آئی کہ عوام کے لئے جان و روح کو رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جون 2013ء میں پاکستان پر کل بیرونی قرضہ 48.1 ارب ڈالر تھا یہ قرضہ جون 2017 میں 78.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،حکومت نے کشکول چھوڑ کر دیگ اٹھالی ہے اور پورا ملک قرضوں میں جکڑ دیا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مالی سال 2012/13 میں پاکستان کا کل تجارتی خسارہ 15 ارب ڈالر تھاجومالی سال 2016/17 میں کل تجارتی خسارہ 24 ارب ڈالر ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :