رواں مالی سال میں ٹیکسٹائلز اورکپڑے کی برآمدات میں12.24 فیصد کی کمی

اتوار 2 جولائی 2017 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء)رواں مالی سال میں مئی2017ء کے دوران ٹیکسٹائلز اورکپڑے کی قومی برآمدات میں12.24 فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2017ء کے دوران برآمدات کا حجم 938.589 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں مئی 2016ء کے دوران برآمدات سے 1.069 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2016-17ء کے پہلے گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران ٹیکسٹائلز کے شعبہ کی مجموعی قومی برآمدات میں1.98 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اورجولائی تا مئی2016-17ء کے دوران 11.234 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 11.461 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔