جون کے دوران نائیجیریا کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 0.36 فیصد کمی ہوئی

اتوار 2 جولائی 2017 14:30

لاگوس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2017ء) نائیجیریا نے کہا ہے کہ جون کے دوران اس کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 0.36 فیصد کمی ہوئی ۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 28 جون کو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 30.25ارب ڈالر رہی جو مئی کی نسبت 0.36 فیصد کم تاہم جون 2016 ء کی سطح (26.34 ارب ڈالر) سے 14.8 فیصد زیادہ رہی۔ماہرین کے مطابق رواں سال کے آغاز میں نائیجیریا کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26.09 ارب ڈالر تھے جن میں اب تک 4.2 ارب ڈالر سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔