زرمبادلہ کے عالمی ذخائر میں ڈالر کے حصے میں کمی، یو آن مستحکم رہا

اتوار 2 جولائی 2017 14:30

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2017ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے عالمی ذخائر میں ڈالر کا حصہ کم ہوا جبکہ چینی یوآن کا حصہ مستحکم رہا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا نے آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ جنوری سے مارچ کے دوران دنیا بھر میں ڈالر کی شکل میں رکھے گئے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 5.71 ٹریلین ڈالر ( 64.5 فیصد) رہی جوکہ 2016 ء کی آخری سہ ماہی میں 5.50 ٹریلین ڈالر (65.2 فیصد ) رہی تھی۔غیر ملکی زر مبادلہ کے عالمی ذخائر میں چینی یوآن کا حصہ 2016 ء کی آخری سہ ماہی میں 0.9 فیصد رہا تھا جو رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران بھی اس سطح پر قائم رہا۔

متعلقہ عنوان :