برمودہ ٹرائی اینگل میں پر اسرار جزیرے کا ظہور

مقامی لوگوں نے پراسرار جزیرے کو چلی کا نام دیا ہے، ایک میل لمبا اور 400 فٹ چوڑے اس جزیرے میں ہرطرف ریت ہی ریت دکھائی دیتی ہے،برطانوی اخبار

اتوار 2 جولائی 2017 13:50

برمودہ ٹرائی اینگل میں پر اسرار جزیرے کا ظہور
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء)کرہ ارض کے پراسرار مقام برمودہ ٹرائی اینگل پہلے ہی اپنے خوفناک اور پراسرار واقعات کی وجہ سے مشہور ہے، مگر حال ہی میں برمودہ ٹرائی اینگل میں اچانک ایک جزیرے کے ظاہر ہونے سے اس کی پراسراریت میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برمودہ ٹرائی اینگل میں یہ جزیرہ اپریل میں سامنے آیا تھا۔

قرب وجوار میں رہنے والے لوگ اور ماہرین اس پراسرار جزیرے کے قریب جانے سے منع کرتے ہیں۔برطانوی اخبار میٹرو کے مطابق مقامی لوگوں نے اس پراسرار جزیرے کو چلی کا نام دیا ہے۔ ایک میل لمبا اور 400 فٹ چوڑے اس جزیرے میں ہرطرف ریت ہی ریت دکھائی دیتی ہے۔برمودہ ٹرائی اینگل اپنی خوف ناکی کی اور دیو مالائی کہانیوں کی وجہ سے پہلے ہی بدنام رہا ہے۔

(جاری ہے)

گیس سے بھرپور اس مقام کو سمندر کا انتہائی خطرناک علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ برمودہ ٹرائی اینگل کے بہت سے رازوں سے پردہ نہیں اٹھایا جاسکا۔نئے سامنے آنے والے جزیری[چلی] پر مردہ مچھلیوں اور سیپیوں کی بڑی تعداد بھی دیکھی گئی ہے۔امریکا کی شمالی ریاست کیرولینا کے ساحل کیپ بوینٹ کے بالمقابل ظاہر ہرنے والے جزیرے کودیکھنے لوگ دور دور سے آرہیہیں۔

جانیسن ریگن نے اپنے پوتے کے ہمراہ کیپ ہیٹرس کے علاقے کو وزٹ کیا۔ اخبار پائلٹ آن لائن کے مطابق مسز ریگن نے کہا کہ ہاں میں نے ایک پراسرار جزیرہ دیکھا۔ وہ اپریل میں سامنے آیا جو بہت پراسرار اور دیوانہ کرنے والا ہے۔برمودہ ٹرائی اینگل میں سامنے آنے والے پراسرار جزیرے پر شارک مچھلیاں بھی پائی گئی ہیں۔ یہ جزیرہ پانی کی طاقت ور لہروں سے 50 گز کے فاصلے پر ہے۔

نارتھ کیرولینا بیچ آرگنائزیشن کے چیئرمین بل سمتھ کہتے ہیں کہ ہمیں پراسرار جزیرے پر موجود شارک سے بھی تشویش لاحق ہے، اس سے بھی زیادہ ڈر پانی میں ڈوبنے کا ہے۔بعض مہم جو برمودہ ٹرائی اینگل میں ظاہر ہونے والے جزیرے میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ایک مہم جوٹرافیس فیلپس کا کہنا ہے کہ وہ اس جزیر سے محبت کرتا ہے کیونکہ اس میں سیپیوں کی وافرمقدار موجود ہے۔فیلپس برمودہ ٹرائی اینگل کے جزیرے میں داخل ہوا جب کہ اس کا دوست میڈلین ایاڈز اس کی بہ حفاظت واپسی پر کنارے پر کھڑا رہا۔ابھی تک اس جزیرے کی ماہیت کا پتا نہیں چل سکا ہے۔ یہ اندازہ کرنا مشکل ہے کہ آیا یہ عارضی جزیرہ خشکی کا مستقل حصہ بن پائے گا یا جلد ہی سمندر میں بہہ جائے گا۔