گولن تنظیم کی ناکام بغاوت کی کوشش قوم آسانی سے نہیں بھولے گی،ترک صدر

15جولائی ملک و قوم سے غداری کی کوشش کا ایک سیاہ دن تھا جسے بھولنا ممکن نہیں ، ہمارا عزم ہے کہ اس میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے،رجب طیب اردگان کی ضلعی صدور سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 2 جولائی 2017 13:50

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ گولن تنظیم کی ناکام بغاوت کی کوشش قوم آسانی سے نہیں بھولے گی، 15جولائی ملک و قوم سے غداری کی کوشش کا ایک سیاہ دن تھا جسے بھولنا ممکن نہیں ، ہمارا عزم ہے کہ اس میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔

(جاری ہے)

غیر ملک میڈیا کے مطابق ترک صدر نے یہ بات پارٹی کے مرکزی دفتر میں ضلعی صدور سے ایک ملاقات کے دوران کہی ۔

انھو ںنے کہا کہ گولن تنظیم کی ناکام بغاوت کی کوشش یہ قوم آسانی سے نہیں بھولے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 15 جولائی 2016 ملک و قوم سے غداری کی کوشش کا ایک سیاہ دن تھا جسے بھولنا ممکن نہیں اور یہ ہمارا عزم ہے کہ اس میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔صدر نے مزید کہا کہ ہماری قوم کے بہادر اور نڈر سپوتوں نے اس رات جو کارنامے سر انجام دیئے انہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

متعلقہ عنوان :