برطانیہ میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج ، وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ

اتوار 2 جولائی 2017 13:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) برطانیہ میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا ،مظاہرین نے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کنزویٹو پارٹی کی حکومت کے خلاف احتجاج رکنے میں نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

لندن میں ہزاروں مظاہرین وزیراعظم تھریسامے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور ان سے استعفی کا مطالبہ کر دیا۔ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما جرمی کوربن نے گرینفل ٹاور میں آتش زدگی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن میں کوئی بھی پارٹی سادہ اکثریت حاصل نہیں کر سکی، وہ ملک میں نئے انتخابات کروانے کے مطالبے پر ڈٹے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :