اڈیالہ جیل میں حوالاتی نے گلے میں پھندہ ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ملزم محمد امیر کیخلاف رواں سال 16 مارچ کو ایف آئی آر تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج کی گئی تھی

اتوار 2 جولائی 2017 13:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) اڈیالہ جیل میں حوالاتی نے گلے میں پھندہ ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدی محمد امیر نے پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

جیل ہسپتال کے نفسیاتی وارڑ میں زیرعلاج تھا جس نے وارڈ کے بیت الخلاء میں چادر سے گلے میں پھندہ ڈال کراپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس کے مطابق ملزم محمد امیر کے خلاف رواں سال 16 مارچ کو ایف آئی آر تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج کی گئی تھی جو اہلیہ کے قتل کے مقدمہ میں اسیر تھا۔

متعلقہ عنوان :