سینٹرل جیل سے دو خطرناک قیدیوں کے فرار کے مقدمے میں جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ایاز سالک گرفتار

جیل میں قیدیوں کی گنتی پوری ہے، گرفتار جیل افسران کی تعداد 15 ہوگئی ہے ،ْ ملزم نے قیدیوں کے فرار کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا

اتوار 2 جولائی 2017 13:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) کراچی کی سینٹرل جیل سے دو خطرناک قیدیوں کے فرار کے مقدمے میں جیل کے ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ایاز سالک کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے قیدیوں کے فرار کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کیا کہ جیل میں قیدیوں کی گنتی پوری ہے، گرفتار جیل افسران کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ ثناء اللہ عباسی نے بتایا کہ ملزم ایاز سالک نے دو ملزمان کے فرار کے روز جیل کے رجسٹرڈ نمبر 10 میں دونوں ملزمان کے لاک اپ ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا جبکہ ملزمان پہلے ہی فرار ہو کے تھے۔

14 جون کو جیل میں تمام قیدی پورے ہونے کی رپورٹ پر ایاز سالک کے دستخط کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے جس پر انسداد دہشت گردی کیتحت مقدمے میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی کے مطابق جیل سے قیدیوں کے فرار کے مقدمے میں گرفتار جیل حکام کی تعداد 15 ہو گئی۔ ملزم کو ریمانڈ کیلئے (آج) پیر کو اے ٹی سی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :