انشاء اللہ ہماری قیادت پاناما پیپرز کیس میں فتح یاب ہو گی ،ْطلال چوہدری

قومی ادارے میچور اور آزاد ہیں اور آئین کے مطابق اپنا کام کر رہے ہیں ،ْ امید ہے شریف فیملی کو انصاف فراہم کرینگے ،ْانٹرویو

اتوار 2 جولائی 2017 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ انشاء اللہ ہماری قیادت پاناما پیپرز کیس میں فتح یاب ہو گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کے کچھ اراکین پر تحفظات کے باوجود آئین و قانون کی بالادستی ہی کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو اور اپنے خاندان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا۔

رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ قومی ادارے میچور اور آزاد ہیں اور آئین کے مطابق اپنا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پاناما پیپرز کیس میں عدالتیں شریف خاندان کو انصاف فراہم کریں گی۔

متعلقہ عنوان :