دریائے نیلم کے کنارے واک وے پر بڑی تعداد میں چنار سمیت دیگر درخت لگائے جائیں گے ‘محمد رقیب

واک وے پر سیاحوں سمیت مقامی افراد کی تفریح کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے‘چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد

اتوار 2 جولائی 2017 13:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء)ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے چیئرمین محمد رقیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے و یثرن کے مطابق شہر بھر کے مختلف مقامات کے علاوہ دریائے نیلم کے کنارے واک وے پر بڑی تعداد میں چنار سمیت دیگر درخت لگائے جائیں گے جس سے دارلحکومت کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا وہاں پر ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پیدا ہونے والے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ واک وے پر سیاحوں سمیت مقامی افراد کی تفریح کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ واک پر ریت پھیکنے کے علاوہ اس پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفعت کا داخلہ بند کرنے کے علاوہ غیرقانونی ریت نکاسی کے خلاف فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئر مین ترقیاتی ادارہ محمد رقیب نے یہ بات ادارہ کی جانب سے واک وے کی صفائی اور اسکو مزید خوبصورت بنانے کے علاوہ اس پرقائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے شروع کیے جانے والی پہلی مہم کے معائنہ کے موقع پر کی ۔

محمد رقیب نے مدنی مسجد سے منڈی محلے تک قائم واک وے کا پیدل دورہ کیا جہاں انہوں نے ترقیاتی ادارہ کے شعبہ باغبانی ، تجاوزات اور ورکس کے فیلڈ سٹاف کی جانب سے جاری کام کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے جہاں فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کیں وہاں پر انکی حوصلہ افزائی بھی کی۔ا نہوں نے اپنے دورے کے دوران واک وے کے قریب رہائیش پذیر افراد سے بھی ملاقات کی اور ان سے واک وے کی صفائی برقرار رکھنے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مقامی افراد نے جہاں واک وے پر گاڑیوں کی آمدو رفعت کی بندش فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا وہاں پر ترقیاتی ادارہ سے ہرممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔ترقیاتی ادارہ کی جانب سے واک وے کو مزید خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ اسکی صفائی اور اس پر تجاوزات کے خاتمے کے کام کی نگرانی ا دارہ کے آفیسران جمعیل یاسین ، ارشاد بٹ ، راجہ رفیق خان ، طفیل شاہ کر رہے ہیں۔