بھارت میں نیاٹیکس نظام نافذ،شہری پریشان اور دوکاندار الجھن میں پھنس گئے

ملک بھر میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا،فی الحال چیزیں پرانی قیمت پر ہی فروخت کررہے ہیں،دکانداروں کا موقف

اتوار 2 جولائی 2017 13:31

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) بھارت میں ٹیکس نظام میں وسیع تر تبدیلیوں کی حامل اصلاحات کو نافذ کر دیا گیا ہے تاہم نئی ٹیکس اصلاحات سے لوگ پریشان اوردوکاندار الجھن کا شکار ہیں،بھارتی ٹی وی کے مطابق بازاروں میں دوکانیں اور شاپنگ مارکیٹیں کھلی ہیں لیکن ان کو غیریقینی صورت حال کا سامنا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اسی غیر یقینی صورت حال پر اپنی آواز بلند کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کانگریس کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکس ضوابط کا اطلاق کر دیا گیا ہے لیکن عام دوکانداروں کو اس نظام کی سمجھ ابھی تک نہیں آئی ہے۔یہ امر اہم ہے کہ ان ٹیکس ضوابط کے لاگو ہونے سے بازار میں دستیاب ہر شے کی قیمت میں تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک میڈیکل اسٹور کے مالک منیش اروڑا کا کہنا تھا کہ اس ٹیکس سسٹم نے سب پر بییقینی کی چادر پھیلا دی ہے اور کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ کیا کریں۔ اروڑا نے بتایا کہ فی الحال وہ تمام دوائیں پرانی قیمت پر ہی فروخت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :