جی ٹوئنٹی سمٹ میں عالمی ماحولیاتی معاہدہ مرکزی ایجنڈا ہوگا،روس،جرمنی میں اتفاق

روسی صدرکا جرمن چانسلر کو فون، گفتگو میں مرکزی توجہ پیرس کلائمیٹ ڈیل کو حاصل رہی ،کریملن کا بیان

اتوار 2 جولائی 2017 13:30

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) روس اورجرمنی نے سات جولائی کو شروع ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ میں مرکزی ایجنڈا عالمی ماحولیاتی معاہدہ رکھنے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو روسی صدارتی محل کریملن سے جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ جرمن چانسلر میرکل اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ٹیلی فون پر اپنی گفتگو میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے انعقاد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

یہ سمٹ سات اور آٹھ جولائی کو جرمن شہر ہیمبرگ میں ہو رہی ہے۔ ماسکو میں کریملن نے بتایا کہ پوٹن اور میرکل کی گفتگو میں مرکزی توجہ پیرس کلائمیٹ ڈیل کو حاصل رہی اور دونوں رہنماؤں نے اتفاق ظاہر کیا کہ جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران مرکزی ایجنڈا تحفظ ماحول ہی رہے گا۔ اس سربراہی سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :