میکسیکوفورسزکی جرائم پیشہ گروپ سے جھڑپوں میں 19حملہ آور ہلاک

حملہ آور چار مختلف پک اپ ٹرکوں پر سوار تھے، ضلعی پولیس کی گشتی پارٹی پر حملے کے بعد جھڑپیں ہوئیں،حکام

اتوار 2 جولائی 2017 13:30

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) میکسیکو میں ملکی سکیورٹی اہلکاروں کی ایک جرائم پیشہ گینگ کے اراکین کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں انیس افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے تمام گینگ کے اراکین تھے۔ سینالوا مشہور اسمگلر الچاپو کا گڑھ خیال کیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

الچاپو اب امریکا کے حوالے کیا جا چکا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں شمالی امریکی ملک میکسیکو کے حکام نے بتایا کہ ملکی سکیورٹی اہلکاروں کی ایک جرائم پیشہ گینگ کے اراکین کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں انیس افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ جھڑپ جرائم پیشہ گینگ سے متاثرہ شمال مغربی ریاست سینالوا میں ہوئی ۔ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب ایک گینگ کے افراد نے ضلعی پولیس کی گشتی پارٹی پر حملہ کر دیا۔ حملہ آور چار مختلف پک اپ ٹرکوں پر سوار تھے۔ حملے کے فوری بعد فوج کے کمانڈوز اور پولیس کے اضافی دستے بھی لڑائی کے مقام پر پہنچ گئے تھے۔ ہلاک ہونے والے تمام گینگ کے اراکین تھے۔ سینالوا مشہور اسمگلر الچاپو کا گڑھ خیال کیا جاتا تھا۔ الچاپو اب امریکا کے حوالے کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :