بحیرہ سٴْولٴْو میں امریکا اور فلپائن کی مشترکہ بحری مشقیں شروع

فلپائن میں گزشتہ پانچ ہفتوں سے جاری کارروائی میں 300 جنگجو ،82 سکیورٹی اہلکار ،44 شہری مارے گئے

اتوار 2 جولائی 2017 13:30

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء)امریکا اور فلپائن کی بحری افواج نے جنوبی فلپائن کے خطرناک پانیوں میں مشترکہ عسکری مشقیں شروع کردیں۔۔ دوسری طرف فلپائن کے شہر مراوی میں مسلم انتہا پسند جنگجوؤں کے خلاف گزشتہ پانچ ہفتوں سے جاری کارروائی میں تین سو جنگجو جبکہ بیاسی سکیورٹی اہلکار اور چوالیس شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق یہ فوجی مشقیں ایک ایسے وقت پر کی گئیں، جب خطے میں شدت پسند تنظیم داعش کے باعث خطرات میں اضافے سے خبردار کیا جا رہا ہے۔ بحیرہ سٴْولٴْو میں فلپائن اور امریکی بحریہ اپنا گشت بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف فلپائن کے شہر مراوی میں انتہا پسند جنگجوؤں کے خلاف گزشتہ پانچ ہفتوں سے جاری کارروائی میں تین سو جنگجو جبکہ بیاسی سکیورٹی اہلکار اور چوالیس شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔