بنگلہ دیشی کیفے پر کیے گئے خونی حملے کا ایک برس مکمل،دعائیہ تقریبات منعقد

اتوار 2 جولائی 2017 13:30

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) بنگلہ دیشی دارلحکومت ڈھاکا کے ہولی آرٹیزن بیکری پر گزشتہ برس یکم جولائی کو کیے گئے دہشت گردانہ حملے کا ایک برس مکمل ہو گیا ۔اس موقع پر دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔ اِس حملے میں سترہ غیرملکیوں سمیت بیس انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی ٹی وی کے مطابق بیکری پر حملہ کرنے والے پانچ عسکریت پسندوں کا تعلق کاالعدم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے تھا۔ اس حملے میں جنگجوؤں نے خود کار رائفلوں، دستی بموں اور تیز دھار کے چاقووں کا استعمال کیا تھا۔ بنگلہ دیشی کمانڈوز نے جوابی کارروائی میں تمام پانچوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اِس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :