مالی میں چھ غیر ملکی مغوی زندہ ہیں، القاعدہ نے ویڈیو جاری کردی

اتوار 2 جولائی 2017 13:30

بماکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) مالی میں فعال جہادی نیٹ ورک القاعدہ کی برانچ نے کہا ہے کہ ان کی طرف سے اغوا کیے گئے چھ غیر ملکی ابھی تک زندہ ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نصرت الاسلام و مسلمین نامی اس عسکری گروہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس ان مغویوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ان میں ایک آسٹریلوی سرجن اور ایک فرانسیسی خاتون بھی شامل ہیں۔ مانیٹرنگ گروہ سائٹ نے بتایا ہے کہ اس ویڈیو میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیرس حکومت ان افراد کی رہائی کے لیے تعاون کرے گی۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اس افریقی ملک کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :