سابق اسرائیلی وزیر اعظم اولمرٹ کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

اتوار 2 جولائی 2017 13:30

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کو رہا کر دیا گیا ، فراڈ کا جرم ثابت ہونے پر انہیں 2016 میں 27 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی تھی تاہم سزا مکمل ہونے سے قبل ہی انہیں پیرول پر آزاد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈ یا کے مطابق سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کو رہا کر دیا گیا ہے ۔ اکہتر سالہ اولمرٹ پہلے سابق اسرائیلی وزیر اعظم ہیں، جنہیں جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ اولمرٹ نے سن دو ہزار چھ میں وزیر اعظم کا منصب سنبھالا تھا تاہم تین برس بعد ہی انہوں نے اس وقت استعفی دے دیا تھا، جب پولیس نے ان پر فراڈ کے الزامات عائد کیے تھے۔