فلپائنی صدر نے مارشل لا کے ناقدین کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دیدی
تازہ ترین : 1

فلپائنی صدر نے مارشل لا کے ناقدین کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دیدی

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2017ء) فلپائنی صدر روڈریگو ڈویٹرٹے نے مارشل لا ء کے ناقدین کو جیل بھیجنے کی دھمکی دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائنی صدر روڈریگو ڈویٹرٹے نے مارشل لا ء کے ناقدین کو جیل بھیجنے کی دھمکی دی ہے ۔ ڈویٹرٹے نے ملک کے شورش زدہ شمالی علاقے میندانا میں مارشل لا نافذ کر رکھا ہے، جہاں داعش کے جنگجوں کے خلاف عسکری کارروائی بھی جاری ہے۔ ملکی سپریم کورٹ آئندہ ہفتے اس فوجی آپریشن کے قانونی ہونے کے بارے میں فیصلہ بھی سنانے والی ہے۔ تاہم فلپائنی صدر کا اصرار ہے کہ شدت پسندوں کو شکست دینے کی خاطر وہ تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/07/2017 - 13:30:21

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :