شام ، خودکش حملوں میں 8 افراد ہلاک ، 12 زخمی

تین کار خود کش بمباروں نے دمشق کے مشرقی ضلع میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث دو بمباروں نے شہر میں داخل ہونے سے قبل ہی دھماکے کر دیے، تیسرا حملہ آور دمشق میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی کارروائی کے باعث ہلاکتیں ہوئیں،سرکاری ٹی وی

اتوار 2 جولائی 2017 13:30

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) شامی دارالحکومت دمشق میں خودکش حملوں میں 8 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی دارالحکومت دمشق میں خودکش حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 12زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹیلی وژن نے بتایا ہے کہ تین کار خود کش بمباروں نے دمشق کے ایک مشرقی ضلع میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث دو بمباروں نے شہر میں داخل ہونے سے قبل ہی دھماکے کر دیے۔ تاہم تیسرا حملہ آور دمشق میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی کارروائی کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔