امریکی ریاست آرکنسا س کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 25 افراد زخمی

اتوار 2 جولائی 2017 13:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2017ء) امریکی ریاست آرکنسا س کے شہر لٹل راک کے ایک نائٹ کلب میں ہفتے کی علی الصباح فائرنگ کے ایک واقعہ میں کم ازکم 25 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع ابلاغ نے لٹل راک پولیس کی ٹویٹ کے حوالہ سے بتایا کہ اس واقعے میں ایک شدید زخمی ہونے والے شخص کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا فائرنگ کرنے والے کسی شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس کی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ بظاہر اس فائرنگ کا تعلق دہشت گردی یا کسی پیشہ ور حملہ آور سے نہیں ہے بلکہ یہ فائرنگ کسی باہمی جھگڑے کے نتیجے میں ہوئی۔آرکنساس کے ایک مقامی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر افراتفری دیکھنے میں آئی اور باہر نکلنے کی کوشش میں لوگ پھنس کر رہ گئے۔فائرنگ مقامی وقت کے مطابق الصبح ڈھائی بجے شروع ہوئی، جو کلب بند ہونے کے آدھ گھنٹے بعد کا وقت ہے۔مقامی اخبار نے پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ایک سے زیادہ لوگ ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :