نواز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کا خواب پورا ہو رہا ہے ،رانا ارشد

اتوار 2 جولائی 2017 13:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2017ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ کامیابی نعروں سے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خدمت سے ملتی ہے ، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کا خواب پورا ہو رہا ہے ، ملک کی تیز رفتار ترقی دیکھ کر مخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کی ہوس نے ملک کو بحرانوں اور اندھیروں میں دھکیلا، جھوٹے الزامات اور منفی سیاست کرنے والوں نے دھرنوں کے ذریعے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا، سابق حکمرانوں کی ترجیحات کچھ اور تھیں جس سے عوام کے مسائل بڑھی- انہوں نے کہا کہ سابق حکمران قومی وسائل کی لوٹ مار کی بجائے قوم کو درپیش سنگین چیلنجز پر توجہ دیتے تو ملک بحرانوں میں نہ گھرا ہو تا،انتشار اور احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو عوام کی فلاح سے کوئی سروکار نہیں اور ان عناصر نے کبھی دھرنوں ، کبھی لاک ڈاؤن اور کبھی شہر بند کرنے کی منفی سیاست کے ذریعے ترقی کے سفر میں میں روڑے اٹکائے،دھرنے والوں کی چوردروازے سے حصول اقتدار کی ہوس اور منفی طرز سیاست کے باعث ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہوئی،یہ جانتے ہوئے بھی کہ ملک احتجاج کی سیاست کا متحمل نہیں پھر بھی مخالفین نے اپنا منفی طرز عمل نہ بدلا اور بدقسمتی سے ان عناصر نے اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی-انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے کی گئی سنجیدہ کاوشیں رنگ لا رہی ہیں -

متعلقہ عنوان :