مسلم لیگ ن کی حکومت نے محکمہ تعلیم سے میرٹ بحالی کی ابتداء کی ہے‘بیرسٹر افتخار علی گیلانی

میرٹ کی بالادستی ، اور انصاف کا بول بالا کرنے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے‘وزیر تعلیم آزاد کشمیر

اتوار 2 جولائی 2017 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) آزادکشمیرکے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے محکمہ تعلیم سے میرٹ بحالی کی ابتداء کی ہے میرٹ کی بالادستی ، اور انصاف کا بول بالا کرنے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے حکومت نے جن ترجیحات کا تعین کیا ان پر عمل پیرا ہیں ریاستی عوام کیلئے آزادکشمیر کے واٹر یوز چارجز میں اضافہ پاور پرچیز معاہدوں پر وفاق کے ساتھ اتفاق ہو چکا ہے جلد عوام کو بڑی خوشخبریاں ملیں گی اعلانات اور دعوے کرنیوالے اپنی دور حکومت میں عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کر سکے ہم نے جو وعدہ کیا وہ پورا کر کے دکھایا ہے گزشتہ انتخابات میں عوام سے جووعدے کئے وہ پورے ہو رہے ہیں ایکٹ 74میں ترامیم کیلئے وفاقی سطح پر قائم کمیٹی کامکر رہی ہے اس معاملے پر جلد پیشرفت سامنے آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے نئے بجٹ میں موجودہ حکومت نے تاریخی اضافہ کر کے عوامی خواہشات کی ترجمانی کی ہے گزشتہ دور میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود بجٹ میں اضافہ نہیں کر وا یا جا سکا عوام کو ٹال مٹول اورجھوٹ بول کر ووقت گزارنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہنے والوں کو موجودہ حکومت کے تاریخی اقدامات سے جلن ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیاد ت میں قائم وفاقی حکومت نے چار سالوں میںاداروں کو مضبوط کیا کرپشن اور رشوت ستانی میں نمایاں کمی واقع ہوئی قانون کی حکمرانی ، آئین کی بالا دستی کے حوالے سے اہم پیش رفت سے بین الاقوامی برادری کا اعتماد پاکستان پر بحال ہو ااور اب پاکستان نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا سے اقتصادی راہداری کے ذریعے منسلک ہو رہا ہے میاں محمد نوازشریف کے خلاف ہونیوالی سازشیں دم توڑ چکی ہیں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے ، دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے وزیراعظم پاکستان نے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں پانامہ معاملے پر وزیراعظم میاں نوازشریف سرخرو ہونگے اور پاکستان کیخلاف ہونیوالی سازشیں ناکام ہو کر رہیں گی -

متعلقہ عنوان :