محکمہ صحت جھنگ کا سابق اعلیٰ افسر اپنے جعلساز و فراڈئیے بھائی کی زیادتیوں، جعلسازیوں اور فراڈ کے خلاف سراپا احتجاج بن گیا

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ایل ایل بی کی ڈگری جعلی قرار دئیے جانے کے باوجود کوئی کاروائی نہ ہونے پر شدید احتجاج جعلی معاہدہ تبادلہ جائیدادکے ذریعے اپنی اور بھائی سمیت معذور و معصوم بچوں اور بھتیجوں کی قیمتی اراضی ہتھیانے پر فوری کاروائی کا بھی مطالبہ

اتوار 2 جولائی 2017 13:00

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) :محکمہ صحت جھنگ کا سابق اعلیٰ افسر اپنے جعلساز و فراڈئیے بھائی کی زیادتیوں، جعلسازیوں اور فراڈ کے خلاف سراپا احتجاج بن گیاہے جبکہ اس نے پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ایل ایل بی کی ڈگری جعلی قرار دئیے جانے کے باوجود کوئی کاروائی نہ ہونے پر شدید احتجاج کے ساتھ ساتھ جعلی معاہدہ تبادلہ جائیدادکے ذریعے اپنی اور بھائی سمیت معذور و معصوم بچوں اور بھتیجوں کی قیمتی اراضی ہتھیانے پر فوری کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

محکمہ صحت جھنگ کے سابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ۱ٓ فیسر ہیلتھ و ماہر امراض چشم ڈاکٹر حبیب اللہ خان سیال چیف ایگزیکٹو الحبیب ہسپتال سمن ۱ٓباد نزد چونا بھٹیاں چوک ٹوبہ روڈجھنگ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اسکے جعلساز و فراڈئیے بھائی نے ایل ایل بی کی جعلی ڈگری بنارکھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انکا بھائی ممتاز علی خان سیال ولددلمیر خان سیال جسکی تاریخ پیدائش2 جون 1947 ء ہے ایل ایل بی کی جو ڈگری استعمال کررہاہے وہ جعلسازی سے تیا رکی گئی ہے اور پنجاب یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات نے تحریری طور پر اپنے لیٹر نمبر R/3400/C مورخہ 18 مئی 2017 ء میں واضح کیا ہے کہ ممتاز علی خان سیال ولددلمیر خان سیال نامی کسی شخص کو ایل ایل بی کی ڈگری جاری نہ کی گئی ہے بلکہ یہ ڈگری ایک دوسرے شخص ممتاز علی خان ولد گل دار علی خان تاریخ پیدائش 5 اپریل 1950 ء کو پہلے سالانہ امتحان ایل ایل بی 1978 ء منعقدہ ستمبر 1980 ء زیر رجسٹریشن نمبر75-Z-3600 رول نمبر 525 حاصل کردہ نمبر 327 کے تحت جاری کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ممتاز علی خان سیال ولددلمیر خان سیال نے پنجاب یونیورسٹی کی ایل ایل بی کی ڈگری ٹیمپر اور اصل ڈگری ہولڈر کے والد کا نام حذف کرکے اپنے والد کا نام تحریر کرتے ہوئے جعلی ڈگری تیار کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے مگر پاکستان با رکونسل، پنجاب بارکونسل اور دیگر حکام کے علم میں تمام صو رتحال ہونے کے باوجود تا حال اسکے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انکے بھائی ممتاز علی خان سیال ولددلمیر خان سیال نے سراسر فراڈ اور جعلی دستخطوں کے ذریعے ایک بوگس معاہدہ تبادلہ جائیداد تیار کرکے انکی اور انکے معصوم و معذور بچوں و بھتیجوں کی کروڑوں روپے مالیتی انتہائی قیمتی جائیداد ہتھیالی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام صورتحال اعلیٰ حکام کے علم میں ہونے کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جارہی ہے اور متعلقہ حکام پر اسرار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

سابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ۱ٓ فیسر ہیلتھ و ماہر امراض چشم ڈاکٹر حبیب اللہ خان سیال نے مزید کہا کہ انہیں مختلف ذرائع سے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیںاسلئے وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اسکی ذمہ داری انکے بھائی ممتاز علی خان سیال ولددلمیر خان سیال اور انکے ساتھیوں پر عائد ہوگی۔انہوں نے موصوف کا و کالت کا لائسنس فوری منسوخ، فوجداری مقدمہ کے اندراج،تمام عدالتوں اور ضلع کچہری میں اسکا داخلہ بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :