سانحہ احمد پور شرقیہ کے جناح ہسپتال میں زیر علاج مزید دو زخمی دم توڑ گئے،مجموعی تعداد197ہو گئی‘ فوکل پرسن

جناح ہسپتال میں جا ں بحق ہونے والوں کی تعداد 9تک پہنچ گئی، لاشیںایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقہ کو روانہ

اتوار 2 جولائی 2017 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) سانحہ احمد پور شرقیہ کے جناح ہسپتال میں زیر علاج مزید دو زخمی دم توڑ گئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد197تک پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بہاولپور کے علاقہ احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی سے جھلسنے والے سعید اور حمیدہ بی بی کو علاج کی غرض سے جناح ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا جہاں گزشتہ روز دونوں زندگی کی بازی ہار گئے ۔فوکل پرسن ڈاکٹر عامرمحمود کے مطابق جناح ہسپتال میں جاں بحق ہونے والی کی تعداد 9جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد197تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :