بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں،جماعت اہلحدیث

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ پن کی انتہا کررکھی ہے، امریکہ بھارت کی خوشنودی کیلئے کشمیری حریت پسند لیڈروں کو دہشت گرد قرار دے رہا ہے،حکومت مذہبی اور مسلکی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سیاسی اور دینی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائے،جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی کی جماعت کے رہنماوں سے گفتگو

اتوار 2 جولائی 2017 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہاکہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ پن کی انتہا کررکھی ہے، امریکہ بھارت کی خوشنودی کیلئے کشمیری حریت پسند لیڈروں کو دہشت گرد قرار دے رہا ہے، فرقہ وارنہ دہشت گردی کو بیرون ممالک کی سرپرستی حاصل ہے۔

حکومت مذہبی اور مسلکی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سیاسی اور دینی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور انہیں ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے۔گذشتہ روز لاہور میں مولانا شکیل الرحمن ناصرط اور حافظ عبدالوھاب روپڑی اور حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی سمیت دیگر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت سربراہی ملاقات کا اعلامیہ پاکستان دشمنی پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی قیادتوں کو ٹرمپ اور مودی کے امن دشمن گٹھ جوڑ کا نوٹس لینا چاہیے دشمن قوتیں سی پیک کو سبوتاڑ کرنا چاہتی ہیں،انہوں نے کہا کہدشمن ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے ،مگر قوم متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرے گی،انہوں نے کہا کہ دینی قیادت کو نشانہ بنانے کا مقصدملک میں مذہبی انارکی پیدا کرنا تھا مگر ہم ہر قسم کی انارکی اور تشدد کا مل کر راستہ روکیں گے ۔