پااکستان کڈنی ،لیور ٹرانسپلانٹ اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ دسمبر میں جگر کی پیوند کاری شروع کر دیگا ،خواجہ سلمان رفیق

پیجاب کے 25ا ضلاع میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کئے قائم جارہے ہیںصوبائی وزیر صحت و میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کا بیان

اتوار 2 جولائی 2017 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء)پاکستان کڈنی ،لیور ٹرانسپلانٹ اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا پہلا مرحلہ رواں سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا، دسمبر میں جگر کی پیوند کاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت و میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے اپنے ایک بیان میں امید ظاہر کی کہپنجاب حکومت کے اہم منصوبے پاکستان کڈنی لیور ٹرانسپلانٹ اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا پہلا مرحلہ رواں سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا اور اس سال دسمبر میں جگر کی پیوند کاری کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ صوبے کے 25ا ضلاع میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس قائم کیے جارہے ہیں جو اسی سال کام شروع کردیں گے۔