امریکی غیر سرکاری تنظیم کا سانحہ احمد پور شرقیہ میں جھلسنے والے متاثرین کیلئے انسانی جلد کے ٹکڑوں کا عطیہ

انسانی جلد کے ریشوں سے جھلسنے والے مریضوں کا فوری طور پر علاج ہوسکے گا

اتوار 2 جولائی 2017 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) امریکی غیر سرکاری تنظیم نے احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر دھماکے میں جھلسنے والے متاثرین کیلئے انسانی جلد کے ٹکڑوں کا عطیہ دیدیا ،انسانی جلد کے ان ریشوں سے جھلسنے والے مریضوں کا فوری طور پر علاج ہوسکے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے بہاولپور کے قریب احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر کے دھماکے میں جھلسنے والے متاثرین کیلئے انسانی جلد کے ٹکڑوں کا عطیہ دیا ہے۔

انسانی جلد کے ریشوں سے افسوسناک واقعے میں جھلسنے والے مریضوں کا فوری طور پر علاج ہوسکے گا ۔شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے خیرسگالی اس جذبے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے امریکہ کی غیر سرکاری تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :