چین ، گرمی کی چھٹیوں کے دوران 598ملین افراد سفر کرینگے

گرمیوں میں سفر کرنے کا عرصہ یکم جولائی سے 31اگست تک ہو تا ہے ریلوے حکام نے اس سلسلے میں گاڑیوں کا نیا روٹ پلان جاری کر دیا ہے بیجنگ ریلوے اسٹیشن سے ایک دون میں دولاکھ دس ہزار افراد نے سفر کیا

اتوار 2 جولائی 2017 12:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) چین میں موسم گرما کی چھٹیوں میں سفر کرنے کا کل عروج کا دن تھا جس میںٹرین کے ذریعے مسافروں نے سفر کا اس سال کا ریکارڈ توڑ دیا ،گرمیوں میں سفر کرنے کا عرصہ یکم جولائی سے 31اگست تک ہو تا ہے جب طلبا ء کو بھی گرمی کی چھٹیاں ہو جاتی ہیں اور وہ اپنے گھروں کو روانہ ہوجاتے ہیں ، توقع ہے کہ چھٹیوں کے ان باسٹھ دن کے دوران 598ملین مسافر سفر کریں گے جبکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں یہ تعداد 49.7ملین زیادہ ہو گی ، چائنا ریلوے کارپوریشن کے مطابق ریلوے حکام نے اس سلسلے میں گاڑیوں کا نیا روٹ پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ان روٹوں پر مزید گاڑیاں بھی چلائی جائیں گی۔

نئے روٹ پلان کے مطابق بیجنگ دریائے یانگٹ زی کے ڈیلٹا میں واقع شہر وں شنگھائی اور ہینگ زو کے علاوہ زوزائو کیلئے بھی تیز رفتار ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ دریائے یانگٹ زی کے ڈیلٹا میں واقع شہروں کیلئے 116ملین مسافر سفر کریں گے جو گذشتہ سال کی نسبت 9.2فیصد زیادہ ہیں ، بیجنگ میں طلبا اور سیاحوں کی سہولت کیلئے 32مزید ڈبے ٹرینوں کے ساتھ لگا دیئے گئے ہیں ، گذشتہ روز گرمی کی چھٹیوں کا پہلا دن تھا ، بیجنگ ریلوے اسٹیشن سے دولاکھ دس ہزار افراد نے سفر کیا ، سیاحوں کیلئے تیز رفتار ٹرینیں بہت مقبول ہورہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :