چین ، تودے تلے دب کر 3افراد ہلاک ، 19زخمی ،5لاپتہ
تازہ ترین : 1

چین ، تودے تلے دب کر 3افراد ہلاک ، 19زخمی ،5لاپتہ

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کر رہی ہیں

چنگ شا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2017ء) چین کے مرکزی صوبے ہونا ن میں گذشتہ روز مٹی کا تودہ گرنے کے باعث 3افراد ہلاک،19زخمی جبکہ 5لاپتہ ہو گئے ۔مقامی حکومت کے مطابق یہ حادثہ گذشتہ روز مقامی وقت کے مطابق 4:00شام ننگ زیانگ کائونٹی کے گائوں زوٹا میں پیش آیا جہاں شدید بارشوں کے باعث مٹی کا تودہ مکانوں پر آ گرا جس کے باعث 3افراد ہلاک ،19زخمی اور 5لاپتہ ہو گئے،امدادی ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/07/2017 - 12:50:59

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :