چودہ سالہ تعطل کے بعد امریکی گوشت بیجنگ پہنچ گیا

گائے میں بیماری کے باعث 2003ء میں چین نے امریکی بیف کی درآمد بند کر دی تھی چینی شہری غیرملکی بیف زیادہ پسند کرتے ہیں جبکہ مڈل کلاس سور کا گوشت استعمال کرتی ہے

اتوار 2 جولائی 2017 12:50

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) چودہ سال کے طویل تعطل کے بعد امریکی گوشت(بیف ) بیجنگ کے شہریوں تک پہنچ گیا ہے ،شنگھائی کے صارفین نے امریکی گوشت کی خریداری شروع کر دی ہے اور کئی صارفین آن لائن بھی مقامی دکانداروں کے ذریعے گوشت کی خریداری کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 2003ء میں پاگل گائے کی بیماری کے باعث چین نے امریکہ سے گائے کے گوشت کی خریداری بند کر دی تھی ، بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان اس سلسلے میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا اور گذشتہ دنوں دونوں ممالک گوشت کی درآمد اور برآمد پر متفق ہو گئے ۔

کہا جاتا ہے کہ امریکی بیف چین میں بہت مقبول ہے اور 70فیصد چینی درآمد کنندگان امریکی بیف درآمد کرتے ہیں ، چین کی مڈل کلاس سب سے زیادہ سور کا گوشت استعمال کرتی ہے جبکہ غیر ملکی بیف کی چین میں بہت زیادہ مانگ ہے ، 2016ء میں چین میں 2.5ارب ڈالر کا بیف درآمد کیا گیا جبکہ 2012ء میں 254ملین ڈالر کا غیر ملکی بیف درآمد کیا گیا تھا تا ہم ابھی تک امریکہ اور آسٹریلیا کے مقابلے میں چینی بیف کا بہت کم استعمال کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :